عمران خان کو دستورسازی کا علم نہیں آمرانہ طرزکی حکمرانی ہے،پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے صدارتی آرڈیننس سے حکمرانی کومسترد کرتے ہوئے پارلیمانی طرز حکومت کرنے کا مطالبہ کردیا ، پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں بحرانی صورتحال ہے وزیراعظم عمران خان کودستورسازی کا کوئی علم نہیں آمرانہ طرزحکمرانی ہے، انتخابات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی فوری فافن رپورٹ کا نوٹس لے، انوکھے ہیں نہ ہی لاڈلے، لیکن یہ طرز حکمرانی نامنظورہے۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےحکومت پر شدید نتقید کی، سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے پارلیمنٹ کو مفلوج کردیاہے سوروزمیں بھینسیں،مرغیاں اوراںڈے کی بات ہوئی لیکن قانون سازی نہیں ہوئی، آئین و قانون اورمنتخب اداروں کی نفی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے دھکا اسٹارٹ حکمرانی نہیں چل سکتی،آرڈیننس کے ذریعے حکمرانی کومسترد کرتے ہیں۔

شیری رحمان نےکہاکہ نہ انوکھے ہیں نہ ہی لاڈلے، آمرانہ طرزپراپوزیشن کوہدف بنایا جارہا ہے ملکی اقصادی صورتحال بحران کا شکارہے بیرونی پیکجزسے پارلیمان کوآگاہ کیا جائے ڈالرکی قدرمیں اضافے پروزیراعظم اوروزیرخزانہ کے بیان میں تضاد ہے فرحت اللہ بابرنے کہاکہ فافن کی رپورٹ میں 95 فیصد فارم غیرمصدقہ قراردیا ہے جس کا انتخابات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کوفوری نوٹس لینا چاہیے، اب رات کی تاریکی میں فارم 45 پرجنات یاخلائی مخلوق دستخط نہ کر جائیں۔پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئین اورقانون سازی کا حصہ نہیں رہے اس لیے منتخب پارلیمان کوبائی پاس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

Comments are closed.