فواد چودھری اور نعیم الحق کے مابین جنگ شدت اختیار کر گئی

اسلام آباد؛ وزیراطلاعات فواد چودھری اور معاون خصوصی نعیم الحق کےمابین جنگ حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی، جیت کس کا مقدر بنے گی ، وزیر اعظم عمران خان آج فواد چودھری سے ملاقات کے بعد فیصلہ کریں گے۔

حکومت کےدو بڑوں میں جنگ وزیراطلاعات فوادچوہدری کےسرکاری ٹی وی کی تقریب میں ایم ڈی پی ٹی  وی کے خلاف سخت بیان سے شروع ہوئی۔

پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا اور وزراطلاعات کی بدکلامی کو ادارےکی تباہی کا ذمہ دار قراردیا ۔ پھر معاون خصوصی نعیم الحق بھی لڑائی میں کود پڑے ، انہوں نے ٹویٹ کرکے جلتی پر تیل ڈالا کہ وزیراعظم کو ایم ڈی پی ٹی وی پر مکمل اعتماد ہے، فواد چودھری نے فوراً جوابی ٹویٹ کی اور غالب کے شعر سے نعیم الحق پر گہری چوٹ کی ، وزیراطلاعات نے آئی جی اسلام آباد کو ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف تحقیقات کا خط بھی لکھ دیا۔

Comments are closed.