نوازشریف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے زرداری سے مدد کی درخواست

اسلام آباد: مسلم لیگ ن عمران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔۔ اس مقصد کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدرآصف علی زرداری سے مدد مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے لئے ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا  اور اس حوالے سے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں (ن) لیگ کے وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنما نیئرحسین بخاری سے اہم ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں سینیٹر چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل شامل تھے۔  وفد نےنواز شریف کا پیغام پہنچایا جب کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی بھی درخواست کی۔

راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ

متحدہ اپوزیشن کے لئے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے، متحدہ اپوزیشن کے تحت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر انداز میں آواز بلند کی جا سکتی ہے”۔

نیئرحسین بخاری نے مسلم لیگ (ن) کا موقف پارٹی قیادت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور کہا ہے کہ  پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیا جا سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے ن لیگ کے وفد سے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق جلد آگاہ کریں گے جب کہ جس پارٹی کا امیدوار رنراپ ہے وہی امیدوار ہونا چاہیے۔

Comments are closed.