وزیراعظم ہاؤس سمیت بڑے ادارے واپڈا کے کروڑوں روپے کے نادہندہ

اسلام آباد: حکومت کے 100 روز میں بڑی تبدیلی  کے دعوے کرنے والی حکمران جماعت خود واپڈا کی نادہندہ نکلی۔ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس سمیت بڑے گھروں اور اداروں کے ذمے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔

تحریک انصاف حکومت کی جانب سے دعوے بڑے بڑے مگر اعمال الٹے۔ اقتدار کے بڑے ایوان اور اہم حکومتی ادارے، واپڈا کے کروڑوں روپے دباکر بیٹھ گئے۔ بچت کے دعویداروں نے بجلی کے خرچے بڑھا دیئے۔ آئیسکو کی جانب سے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹنے کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے 9 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل ادا نہیں کیا ، ایوان صدر 34 لاکھ ، وزیراعظم سیکرٹریٹ واپڈا کا 3 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ۔ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پارلیمنٹ ہاؤس نے بھی 90 ہزار کا بل نہیں دیا ۔

وزارت توانائی نے واپڈا کے 50 لاکھ ، وزارت خزانہ 25 لاکھ روپے دبا رکھے ہیں ۔ بچت کا نعرہ لگانے والی حکومت کا کارنامہ ، وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کا استعمال بڑھ گیا ۔ گذشتہ نومبر میں وزیراعظم ہاؤس میں 59 ہزار یونٹ استعمال ہوئے ، رواں سال اس مہینے میں 72 ہزار یونٹس خرچ ہوئے

Comments are closed.