پاکستان کا نام اورعزت میڈیا کے ہاتھ میں ہے، نگران وزیر داخلہ

نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ کسی بھی جگہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔  پاکستان کا نام اور عزت ہمارے میڈیا کے ہاتھ میں ہے۔ یہ 25 کروڑ لوگوں کی امانت میڈیا کے پاس ہے۔سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبے کی درخواست آئی تو سروس بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےگوہر اعجاز نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر 7 سے 8 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔ ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار عوام کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ یقین ہے کہ انتخابات پر امن ہوں گے۔ مجموعی طور پر انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد  سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں جہاں سی سی ٹی وی موجود ہے ہم نے لگائے ہیں۔ ہمارے پاس 90 ہزار 777 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ 40 ہزار پولنگ اسٹشن نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں لیکن یہاں پر بھی سیکیورٹی تعینات ہے۔ 16 ہزار 786 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے 135 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ  17 اگست 2023 کو  حلف اٹھانے کے بعد  پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے  انتخابات کرانے ہیں۔  ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کے لیے  آن لائن ہیلپ لائن کا آغاز کیا۔  آئین میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔ عوام 8 فروری کو عوام اپنا حق رائے دہی لازمی استعمال کریں گے۔

Comments are closed.