جکارتہ: پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کردی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے نے انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پرمالی امداد کے لیے درخواست دی ہے جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں میں پاکستان جائے گا اور قرض کے حجم سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وزیر اعظم نے مذاکرات کی منظوری بھی دے دی ہے۔ جس کے لیے وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں انڈونیشیا میں موجود ہیں جہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔
Comments are closed.