لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے چوبیسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی ہے ۔ اسلام آباد یونائیتڈ 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 196 رنز بنا سکی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔پشاور زلمی کے محمد حارث نے شاندرار بلے بازی کرتے ہوئے تیز ترین ففٹی مکمل کی اور 70 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔ شعیب ملک نے 38 اور یاسر خان نے 35 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 3 اور وقاص محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
Hitting it around the park today is @MAzamKhan45. Sensational 🔥 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ I pic.twitter.com/1nug2aOb0K
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
پشاور زلمی کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 197 رنز ہی بنا سکی۔ اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔گرباز خان نے 46 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
He has all the answers today 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ @iamharis63 pic.twitter.com/srn0ZJXaKD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
پشاور زلمی کے محمد حارث کو 70 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
Comments are closed.