اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس قوم کا نظریہ کمزور ہو وہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی اور ختم ہوجاتی ہے۔
اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس قوم کا نظریہ کمزور ہو وہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کے لیے سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان کیوں بنایا گیا، قائداعظم نے ہندو مسلم اتحاد کی پوری کوشش کی، انہوں نے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے لیے الگ وطن ضروری ہے، بھارت میں آج 20 کروڑ مسلمانوں کا کوئی لیڈر نہیں۔
Comments are closed.