راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے کیا، جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔
کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد بلال حسین نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک اور چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر تک نشانے کو ہدف بنا سکتا ہے اور روایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Comments are closed.