جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اربوں ڈالر امداد کا اعلان

اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی جانب سے پاکستان کیلئے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ ورلڈ بینک کی جانب سے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔ جرمنی کی جانب سے پاکستان کو مزید 89 ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

جنیوا : جنیوا میں ہونے والی ریزیلینٹ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے امداد کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔

کانفرنس میں سب سے بڑی امداد کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی جانب سے کیا گیا جنہوں کے پاکستان کیلئے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا کہا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک یہ رقم 3 سال میں پاکستان کو فراہم کرے گا، اس کے بعد ورلڈ بینک کی جانب سے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔

کانفرنس کے موقع پر جرمنی کی جانب سے پاکستان کو مزید 89 ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا، چین کی طرف سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مزید 10 کروڑ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جاپان بھی مزید 77 ملین ڈالرامداد دے گا، یورپی یونین کی جانب سے بھی 93 ملین ڈالر کا اعلان ہوا ہے۔

فرانسیسی صدر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تباہی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

Comments are closed.