چین دنیا کو سب سے زیادہ ویکسین فراہم کرنے والا ملک ہے،چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین دنیا کو سب سے زیادہ ویکسین فراہم کرنے والا ملک ہے اور  ابھی تک  چین نے 120 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی 1.85 بلین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں۔

چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین دنیا کو، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو، زیادہ محفوظ اور موثر ویکسین فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا،عالمی سطح پر ویکسین کی منصفانہ تقسیم اور استعمال کو فروغ دے گا اور وبا کو شکست دینے کے لیے خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

Comments are closed.