چین امریکہ تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں، چینی صدر

نیویارک: امریکہ- چین تعلقات کی قومی کمیٹی نے رواں سال کے عشائیے کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر چینی صدر مملکت  شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے تہنیتی خطوط بھیجے ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں اور تعاون ہی واحد صحیح انتخاب ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور  مشترکہ مفادات و تعاون کے اصولوں پر مبنی مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور بڑے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل اور عالمی چیلنجز  کا مشترکہ طور پر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ممالک چین امریکہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کی درست سمت میں واپسی کو فروغ دیں گے اور اختلافات کا حل تلاش کریں گے ۔امید کی جاتی ہے کہ امریکہ-چین  تعلقات کی قومی کمیٹی اور  تمام دوست جو چین امریکہ تعلقات میں ترقی اور بہتری کے حامی اور خواہش مند ہیں وہ چین امریکہ دوستی کے لیے مزید دانش اور قوت کا اشتراک کریں گے اور عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نےاپنےتہنیتی  خط میں کہا کہ اس  وبا کا جواب دینے سے لے کر موسمیاتی بحران کے حقیقی خطرے سے نمٹنے تک، امریکہ اور چین کے تعلقات عالمی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان چیلنجز کو حل کرنے اور بیش بہا  مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو زیادہ وسیع پیمانے پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.