بوآؤ ایشیائی فورم کے گلوبل اکنامک ڈویلپمنٹ اینڈ سکیورٹی فورم کی ایکسپو کاانعقاد

بوآؤ ایشیائی فورم کے گلوبل اکنامک ڈویلپمنٹ اینڈ سکیورٹی فورم کی ایکسپو چین کے صوبہ حونان کے شہر چھانگ شا کے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔

بوآؤ ایشیائی فورم کے تحت “گلوبل اکنامک ڈویلپمنٹ اینڈ سیکورٹی فورم” پہلا بین الاقوامی تھیم اجلاس ہے جو معاشی ترقی اور غیر روایتی سیکورٹی کے مسائل پر مرکوز ہے۔

ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صوبہ حونان کے سرکاری اہلکار نے چینی اور غیر ملکی مہمانوں کو صوبہ حونان کی اقتصادی و سماجی ترقی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کا صوبہ حو نان اس ایکسپو کے انعقاد کے موقع پر مختلف ممالک کے ساتھ تعاون اور تبادلے کو مزید فروغ دے گا اور ایک مزید روشن مستقبل کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔

Comments are closed.