نیو یارک اور واشنگٹن کی سڑکوں پر کشمیریوں کی آواز گونج اٹھی

نیو یارک اور واشنگٹن کی سڑکوں پر کشمیریوں کی آواز گونج اٹھی، ورلڈ کشمیر ایویرنیس فورم کا زبردست احتجاجی اقدام ،، اقوام متحدہ کی قرارداد 47 کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر نیو یارک اور واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر متحرک ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت اور بھارتی مظالم کے خلاف زبردست پیغامات نشر کیے۔ ان ٹرکوں نے اہم سرکاری عمارات، اقوام متحدہ کے صدر دفتر، وائٹ ہاؤس، کیپیٹل ہل، بھارتی سفارتخانے اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے باہر احتجاجی پیغامات پہنچائے۔

ورلڈ کشمیر ایویرنیس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ “کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں اس دیرینہ مسئلے کا متفقہ اور پرامن حل پیش کرتی ہیں۔سردار ظریف خان ،ڈاکٹر امتیاز خان ، سردار تاج خان اور راجہ لیاقت کیانی زور دیا کہ “کشمیری عوام کی آواز کو عالمی سطح پر سننے کی ضرورت ہے، بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر حق خود ارادیت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹیم ورلڈ کشمیر ایویرنیس فورم نے بھارتی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ اور آبادی کا تناسب تبدیل کر کے ایک منصوبہ بند نسلی تبدیلی کر رہی ہے۔ یہ ایک انسانی المیہ ہے جسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

کشمیری رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر قرارداد 47 پر عملدرآمد کرائے اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا دیرپا اور پرامن ۔حل ممکن ہو۔

Comments are closed.