حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹرتک کمی کردی

 اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا کرنے کےبعد نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر تک کی کمی کی ہے۔پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 ،5 روپے فی لٹرجبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 7،7 روپے فی لٹرکمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لٹر،ہائی اسپیڈ ڈیز ل کی 137 روپے 62 پیسے ،لائٹ ڈیزل 107 روپے 6 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 109 روپے 53 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

Comments are closed.