اسلام آباد:عمران خان کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کےبعد راولپنڈی کے قریب اڈیالہ گاوں میں اتار لیاگیا۔وہ ڈی آئی خان سے واپس بنی گالہ آ رہے تھے ، ہیلی کاپٹر سے باہر آتے ہی عمران خان گراونڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں اورنوجوانوں سے گھل مل گئے اور خوب گپ شپ کی ۔
ہیلی کاپٹر سے باہر آتے ہی عمران خان گراونڈ میں کرکٹ کھیلتے نوجوانوں سے ملے اور ان سے حال احوال پوچھا۔ نوجوانوں نے عمران خان سے بیٹ پر آٹو گراف بھی لیا۔ اس موقع شہریوں نے علاقے میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی جس پر عمران خان نے کہا کہ کوشش کروں کہ آپ کو یہاں ایک چھوٹا ہسپتال دیاجائے ۔
اس موقع پر عمران خان نے بچوں سے کھلاڑیوں کے بار ے میں بھی پوچھا اور فاسٹ بولر حارث روف کی تعریف بھی کی ۔ایک شہری کی بونیر میں درختوں کی کٹائی سے متعلق شکایت پر بھی عمران خان نےفوری نوٹس لیا۔بعد ازاں عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالہ پہنچے جبکہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی دور کرنےکے بعد قاسم ائیربیس پہنچا دیا گیا۔
Comments are closed.