اسپین، کثیرالمنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے کم ازکم 4 افراد ہلاک،14زخمی، متعدد لاپتہ

سپین کے شہرویلنسیا میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔ شہر میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ شام ساڑھے پانچ بجے چوتھی منزل پر لگنا شروع ہوئی جو تیزی سے عمارت میں موجود دیگر فلیٹس میں پھیلتی گئی۔

عینی شاہدین اور ایمرجنسی سروسز حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ویلنسیا کے علاقے کیمپنار میں لگنے والی آگ کے شعلوں اور کالے دھوئیں کے بادلوں کو دور تک دیکھا گیا۔حکام نے بتایا کہ آگ، جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے، ایک خالی فلیٹ سے شروع ہوئی، عمارت میں استعمال کردہ پولی یوریتھین کوٹنگ میٹریل کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں تمام 138 فلیٹوں میں پھیل گئی۔

 14 منزلہ عمارت میں 130 سے زائد فلیٹس تھے، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی 22 ٹیمیں مصروف عمل ہیں، فائر فائٹرز نے کرین کا استعمال کرتے ہوئے کئی رہائشیوں کو بچایا تاہم کچھ لاپتہ بھی ہیں۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز ن اپنے بیان میں کہا:” ویلنسیا میں ایک عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ نے مجھے دھچکا لگایا ہے ۔ میں آگ سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ اپنی اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتا ہوں اور جائے وقوعہ پر موجود تمام ہنگامی عملے کی ہمت کی داد دیتا ہوں۔

Comments are closed.