منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، رمضان المبارک کے لیے اہم فیصلے

بارسلونا (خصوصی رپورٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس صدر منہاج القرآن سپین محترم ظل حسن صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔

اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل، صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے حالیہ دورۂ سپین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صدر منہاج القرآن سپین نے تمام عہدیداران اور فورمز کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، جن کے مطابق:

منہاج القرآن سپین کے تمام مراکز میں روزانہ افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔

ہر جمعہ کو خواتین کے لیے صلاۃ التسبیح کا خصوصی اہتمام ہوگا۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تمام مراکز میں اعتکاف منعقد کیا جائے گا۔

15 مارچ کو بارسلونا کے معروف علاقے رمبلا روال میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں مقامی کمیونٹی کے افراد اور بلدیہ بارسلونا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

یہ فیصلے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کمیونٹی کے افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور دینی و روحانی ماحول کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.