گردشی قرضہ کم کرنےکی کوششوں کودھچکہ، سکوک بانڈزگارنٹی سے مشروط

اسلام آباد: توانائی کےشعبےمیں 1200 ارب روپےکے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے وزارت خزانہ کا سکوک بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا، آئی ایم ایف نے بانڈز کا طریقہ کار تبدیل کرنے کامطالبہ کردیا۔

وفاقی حکومت کی سرکلر ڈیٹ کم کرنے کی کوششوں کو دھچکہ پہنچاہے، آئی ایم ایف کا 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز کو گارنٹی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وزارت خزانہ کو اجرا کا طریقہ کار تبدیل کرنا ہو گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے بانڈ کے اجرا کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی شرط پر حکام شدید پریشان ہیں ، کیونکہ آئی ایم ایف جو طریقہ کار بتا رہا ہے وہ اپنانے سے سکوک بانڈ کا اجرا تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔

 وفاقی حکومت توانائی کے سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک بانڈ جون 2019 میں جاری کرناچاہتی تھی، تاہم اب تک اس کا اجرا نہیں ہو سکا اور مزید دو ماہ کی تاخیر کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.