زلمی فاؤنڈیشن کا گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کرانے کا اعلان

پشاور: زلمی فاؤنڈیشن کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے فروغ میں پیش پیش ہے،زلمی فائونڈیشن نے 13 سے 17 ستمبر تک زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپرلیگ کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد گرلز فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ زلمی ٹی وی کے اشتراک سے زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ 13سے 17ستمبر تک گلگت بلتستان میں منعقد ہوگی۔

گلگت بلتستان گرلز فٹ بال لیگ میں8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں شمشال، چپرسن، ششکٹ، پاسو، سوست، ہنزہ، خیبر، گرچا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ کے زیادہ تر میچز خوبصورت پاسو فٹ بال گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ سورون آباد، گوجال اور ہنزہ بھی میچز کی میزبانی کریں گے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ مکسڈ مارشل آرٹس کے بعد گرلز فٹبال لیگ اور پھر دیگر کھیلوں کے فروغ کا مشن جاری رکھیں گے۔ گرلز فٹبال لیگ میں گلگت بلتستان کی آٹھ ٹیمیں شریک اور 120ویمن فٹبالرز ان ایکشن ہوں گی۔

Comments are closed.