بھارتی چالیں ناکام، پاکستان ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں ہوگا، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماد اظہر نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی چالوں کو مات دی ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں بھارت  اکیلا رہ گیا ہے، انہوں نے خوش خبری سنائی ہے کہ  پاکستان کی درجہ بندی گرنے کی بجائے بڑھے گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا، ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کا ویٹو کا اختیارختم کردیں گے، ایشیا پیسفک کے تمام دوست ممالک پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

Comments are closed.