پاکستان میں ای لرننگ اورسمارٹ اسکولز قیام میں چین معاونت فراہم کرے گا

اسلام آباد: چین پاکستان کو ای لرننگ اور سمارٹ اسکولوں کے قیام میں معاونت فراہم کرے گا،  اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔

وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے مابین تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں پاکستان کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن کمیشن جبکہ چین کی طرف سے وائس چیئرمین چائینیز انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے مفاہمتی یاداشتوں پردستخط کئے۔

اس معاہدے کے تحت چین پاکستان کو ای لرننگ اور سمارٹ سکولوں کے قیام میں معاونت فراہم کرے گا۔

Comments are closed.