پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی: شہرقائد میں پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ نشانہ بازی کے یہ مقابلے 29 ستمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں جاری رہے گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں پاک بحریہ، فضائیہ، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، ایف آر اے اور ایئر پورٹس سکیورٹی فورس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی زیرِنگرانی منعقد کی جا رہی ہے۔ اس ایونٹ کے دوران میں مرد، خواتین اور نوجوانوں پر مشتمل کیٹیگریز میں 400 سے زائد شوٹرز حصّہ لے رہے ہیں۔

Comments are closed.