پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسرمحمد وسیم نےدوبئی میں ہونے والی فائٹ میں تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو ہرادیا
دلچسپ اورسننی خیز فائٹ دونوں باکسروں کے درمیان آٹھ راؤنڈز تک جاری رہی، محمد وسیم نے ہر راؤنڈ میں شاندار مکہ بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف باکسر کو سنبھلنے نہ دیا،محمد وسیم کے پروفیشنل محمد وسیم کیریئر کی یہ گیارہویں فائٹ میں سے وہ 10 فائٹ جیت چکے ہیں
10 فتوحات میں میں سے 7 بار انہوں نے حریفوں کوناک آؤٹ کیا محمد وسیم نے رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانامور کو صرف 62 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔
محمد وسیم کی لوپیز کے خلاف اہم فائٹ کیلئے پاکستانی بژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی دبئی میں موجود تھے جنہوں پوری فائٹ دیکھی اور کامیابی کے بعد انہیں گلے لگا کر مبارکباد پیش کی،کامیابی کے بعد اپنے بیان میں محمد وسیم نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا جس پر مجھے فخر ہے، آج کی فتح پاکستانی بھائیوں کے نام کرتا ہوں،
Comments are closed.