اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو ومحاصرے پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
ہتے ہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود عالمی طاقتیں اپنے تجارتی مفادات کے باعث خاموش ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت فاشسٹ اور آر ایس ایس نظریہ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کرفیو کو 100 سے زائد دن ہو چکے ہیں، مظلوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ لیکن بڑی طاقتیں اپنے تجارتی مفادات کے باعث خاموش ہیں۔
Comments are closed.