اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغانستان اور ایران کی سرحد کے قریب آبادیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزارت تجارت کو سرحدی مارکیٹس کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں، کسٹمز اور نادرا کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان کی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کے بعد سرحد کے آر پار مخصوص مقامات پر مارکیٹس اور تجارتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ان مارکیٹس سے مقامی آبادی کو تجارتی سہولیات میسرآسکیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ حکومتیں بارڈر مارکیٹس کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں گی۔سرحدی مارکیٹس کے لیے سیکیورٹی اداروں،کسٹمزاورنادرا کواعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ سرحدوں پر باڑ اور اسمگلنگ کی وجہ سے تجارت متاثر ہو رہی ہے جس کے ازالے کے لیے باڈر مارکیٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وزیراعظم نے بارڈرمارکیٹس کے جلد قیام کی ہدایت کر دی ہے۔
Comments are closed.