اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے صارفین پر8 ارب روپے کا اثر پڑا ہے۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
سمتبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ نیپرا اتھارٹی نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں20 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
اضافے سے صارفین پر ڈھائی ارب روپے کا بوجھ پڑے گا یہ رقم صارفین سے نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی سماعت کے دوران نیپرا حکام کاکہناتھاکہ ستمبر میں فرنس آئل کا زیادہ استعمال کیاگیا فرنس آئل کی بجائے اگر ایل این جی اور کوئلہ زیادہ استعمال کیاجاتاتو صارفین کو زیادہ ریلیف ملتا۔
نیپرا حکام کایہ بھی کہناتھا کہ ڈالر کی قیمت کا بھی اثرپڑا ہے اگر ڈالرکی قیمت نہ بڑھتی تو صارفین کو 30 پیسے فی یونٹ تک ہوسکتاتھا نیپرا کے اس فیصلے کا اطلاق زرعی صارفین کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed.