آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاء کی پاکستانی عوام کو نئے سال کی مبارک باد

اسلام آباد: پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاء نےپاکستانی عوام کو  نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔

سال نو کے آغاز پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ‘‘میں تمام پاکستانیوں کو آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے  نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آسٹریلیا اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں۔’’

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاء نے مزید کہا کہ ہماری دولت مشترکہ کی وراثت، عوام سے عوام کے بڑھتے ہوئے روابط اور کرکٹ کے لئے ہمارا جنون مشترک ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ 2020 میں ہمارے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور بھی خوش آئند ثابت ہوں گے۔

Comments are closed.