پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، خطے میں امن کی ضامن ہے، آرمی چیف

رارلپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن واستحکام کے لئے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی کے اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتے ہوئے موثر کردار ادا کررہی ہے، پاک فوج خطےمیں امن و استحکام کی ضامن ہے،  ہم مادروطن کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، ہم کشمیری عوام کے تاریخی مؤقف پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.