سینیٹر طلحہٰ محمود شامی مسلمانوں کی داد رسی کیلئے شام پہنچ گئے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہٰ محمود شام کے مسلمانوں کی داد رسی کیلئے شام پہنچ گئے ۔

شام کے شہرادلب سے امدای سرگرمیوں کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ انہیں دکھی انسانیت کی مدد کر کے قلبی سکون ملتا ہے۔ طلحہ محمود فاؤنڈیشن پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم انسانیت کی بلاامتیازمذہب، رنگ و نسل امداد کرتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت سے خدا و رسول بھی راضی ہوتے ہیں۔

سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے شام کے مظلوم مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود سینکڑوں شامی مہاجرین میں راشن تقسیم کیا۔ شامی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں طلحہٰ  محمود فائونڈیشن ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے شامی پناہ گزینوں میں نقد امداد بھی تقسیم کی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے شامی بچوں کے لئے قائم کردہ اسکولز کا دورہ کیا۔ جہاں پر وہ بچوں سے گھل مل گئے انہوں نے شامی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

Comments are closed.