پاکستان تائیکوانڈو ٹیم فوجیرا اوپن 2020 مقابلوں میں شرکت کرےگی، وسیم احمد

اسلام آباد: پاکستان تائیکوانڈو ٹیم نے فوجیرا اوپن 2020  کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کا 100 رکنی دستہ فجیرا اوپن 2020۔۔۔ مقابلوں میں شرکت کرے گا۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں دنیا بھرکے 2000 سے زائدایتھلیٹس شریک ہوںگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تائیکوانڈونےاپنی مدد آپ کےتحت بڑے دستے کےاخراجات کا انتظام کیا،وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ ملک میں تائیکوانڈو کےفروغ اورکاکردگی میں بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں فوجیرا تائیکوانڈو اوپن 2020 مقابلے 31 جنوری سے 2 جنوری 2020 تک منعقد ہوں گے۔

Comments are closed.