اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ ہفتے میں چینی اور گھی سمیت 15 اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔ ایک سال میں چینی 18 روپے جب کہ ایک ہفتے میں ساڑھے 3 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اوسطاً 5 فیصد تک اضافہ ہوا، سیالکوٹ میں اوسطا قیمت 75 روپے جبکہ اسلام آباد میں 85 روپے فی کلو گرام رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مرغی، گوشت، گھی، دالیں اورگڈ سمیت 15 اشیاء کی قمیتوں میں اضافہ ہوا، تاہم اعداد شمارکے مطابق آٹے کے20 کلو گرام کا تھیلہ 955 روپے کا ہوگیا، ٹماٹر کی قیمت میں بھی 31 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد 76 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا۔
ایک سال کے دوران 17 ہزار روپے والے آمدن گروپ کے لیے مہنگائی 18 فیصد بڑھی، جب کہ 22 ہزار روپے والے آمدن گروپ کے لیے مہنگائی میں 19 فی صد اضافہ ہوا۔۔29 ہزار روپے والے آمدن گروپ کے لیے مہنگائی 22 فیصد جب کہ 44 ہزار روپے تک آمدن گروپ کے لیے مہنگائی21 فی صد بڑھی، 50 ہزار روپے والے آمدن گروپ کے لیے مہنگائی میں 20 فی صد اضافہ ہوا
ایک سال میں 20کلو گرام آٹے کاتھیلا 788سے بڑھ کر 955روپے کا ہوا، چینی کی قیمت 59روپے سے بڑھ کر 77روپے فی کلو گرام ہو گئی۔ ایک سال میں چینی 18 روپے جب کہ ایک ہفتے میں ساڑھے 3 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
واضح رہے کہ ادارہ شماریات مہنگائی اور قیمتوں کا سروے منتخب چھوٹےاسٹورز،یوٹیلٹی سٹورز اور سستے بازاروں سے کرتا ہے۔
Comments are closed.