یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں آگے نشست نہ ملنے پر زرتاج گل ناراض، ایوان صدر سے بائیکاٹ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں من پسند نشست نہ ملنے پر ناراض ہو گئیں اور تقریب کا بائیکاٹ کر کے واپس چلی گئیں۔

وزیر مملکت نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر ہیں ان کے لئے آگے نشست کیوں نہیں رکھی گئی، ایوان صدر کے پروٹوکول عملہ نے وضاحت کی کہ آپ تاخیر سے آئی ہیں، تقریب شروع ہوئے کافی وقت ہوچکا ، اب کسی کو اٹھا کر آپ کیلئے نشست کا اہتمام نہیں کیا جاسکتا۔

وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی پہلی قطار میں نشست نہ ملنے برہم ہوگئیں اور یوم یکجہتی کشمیر کی اہم تقریب کا بائیکاٹ کر کے ایوان صدر سے رخصت ہوگئیں۔ سینیٹ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر بھی تاخیر سے پہنچے تو انہیں چوتھی قطار میں جگہ ملی۔

Comments are closed.