سندھ سے مزید 2 بچے پولیو کا شکار، رواں برس رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد12ہو گئی

کراچی: سندھ کے ضلع بدین اور ضلع قمبر میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد رواں برس ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی۔

تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو نے اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔ سندھ سے پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں، اور رواں سال سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5 ہوگئی، جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر2020 میں اب تک کیسز کی تعداد 12 ہو چکی ہے۔

انسداد پولیوسیل کے مطابق متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع بدین اور قمبر سے ہے، ضلع بدین کی رہائشی 3 سالہ بچی اور ضلع کمبر کی رہائشی کی ساڑھے 3 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

Comments are closed.