سیمی نے جاویدآفریدی سے اختلاف کی خبروں پرخاموشی توڑدی، زلمی ’بے بی‘ قرار

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے، کہتے ہیں کہ  پشاور زلمی ان کا ‘بے بی’ ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آ سکتی۔

ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز کوئی حوالہ دیے بغیر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں‘۔اس کے بعد ڈیرن سیمی کراچی کنگز کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلے تاہم وہ ٹانگ پر پٹی کیے ڈگ آؤٹ میں ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈیرن سیمی کے پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے اپنی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی چہ مگوئیوں شروع ہو گئیں۔ جس کے بعد بالآخر انہیں خاموشی توڑ کر اس حوالے سے بیان جاری کرنا پڑا۔

اب ایک نئی ٹویٹ میں ڈیرن سیمی نے لکھا ہے کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ میڈیا یہ سوچے گا کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا۔ حقیقت میں مجھے اس بات پر ہنسی آ رہی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ڈیرن سیمی نے مزید لکھا ہے کہ سن لیں کہ مجھے اس شخص سے بالکل اپنے بھائی کی طرح محبت ہے، پشاور زلمی کو اپنا ’بے بی‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔

Comments are closed.