بھارت تحریک کشمیر کے مرکزی قائدین کو راستے سے ہٹانا چاہتاہے، عبدالمجید ملک

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے نائب صدر عبدالمجید ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حریت رہنماوں  کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

  جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک نے ممتاز حریت رہنماء جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی بھارتی فورسز کی حراست میں روز بروز بگڑتی صحت پر  تشویش کا اظہار کیا۔ ظفر اکبر بٹ کو قابض انتظامیہ نے گزشتہ رات اس وقت ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا جب ان کی حالت بگڑ گئی۔ ان کی بگڑتی صحت پر ان کے اہلخانہ، عزیز و اقارب و چاہنےوالے سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

عبدالمجید ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حریت رہنماوں  کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ حریت رہنما ظفر اکبر بٹ کو بھی طبی سہولیات اور ادویات نا لینے دینا اور ان کو پابند سلاسل رکھنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جب کہ یاسین ملک جموں کشمیر  لبریشن فرنٹ  اور باقی جتنے بھی حریت لیڈر ہیں ان سب کو منصوبہ بندی اور سوچی سمجھی سازش کے تحت  مودی سرکار راستے کا کانٹا سمجھ کے ہٹانا چاہتی ہے۔

سینئر حریت رہنما عبدالمجید ملک نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے یہ مطالبہ کرتے ہیں  کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حریت رہنماوں اور دیگر کشمیریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار دہشت گرد آر ایس ایس کے ایجنڈا میں شامل ہے کہ حریت رہنماء اور دیگر کارکنان جو سیاسی طور پر تحریک آزادی  چلانے والے لوگ ہیں ان کو راستے سے ہٹانے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے لہذا ہم ظفر اکبر بٹ یاسین ملک  اور جو  دیگر غیرآئینی طور پر بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں۔

جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین نے ظفر اکبر بٹ، یاسین ملک اور دیگر حریت قائدین کو جھوٹے، بے بنیاد مقدمات کی آڑ میں غیرقانونی حراست اور قید میں رکھنے کے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت جب کہ اسیری کے دوران بیمار حریت رہنماؤں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Comments are closed.