ہمارامقابلہ کورونا سے نہیں غربت اور بیروزگاری سے بھی ہے، عمران خان

مانیٹرنگ ڈیسک

اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورنا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کا  جائزہ اجلاس ہوا،

اجلاس میں معاون خصوصی  برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا،

وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں معاشی و انتظامی اقدامات خصوصاً صوبہ سندھ سے بلوچستان اور پنجاب کو گندم کی بلاتعطل ترسیل، صنعتی یونٹس کی روانی، سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد، وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کی بہتری اور کورونا کے حوالے سے مصدقہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے حوالے سے لیے جانے والے اقدامات اور ان پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کثیرالضابطہ ریسرچ کمیٹی قائم کی جائےگی، کمیٹی مختلف شعبوں سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی، اور یہ سفارشات قومی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی  تاکہ ان سفارشات کی روشنی میں کمیٹی مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کر سکے۔

اجلاس میں حکومت نے  سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ کیا اور وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا کیلئے دیگرممالک کے اقدامات کاجائزہ لیاجارہا ہے، پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں، ہمارامقابلہ کورونا سے نہیں غربت اوربیروزگاری سے بھی ہے، ہر فیصلہ زمینی حقائق سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، درست ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

Comments are closed.