عمران خان کو اپنے اور عثمان بزدار سے خود احتسابی شروع کرنی ہو گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خود احتسابی عمران خان کو اپنے اور عثمان بزدار سے شروع کرنی ہو گی۔

حکومتی ترجمان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  کابینہ کے سربراہ اور چئیرمین ای سی سی رپورٹ میں درج تمام فیصلوں کی منظوری بطوروزیراعظم عمران خان نے دی ہے۔ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب رپورٹ میں درج تمام فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب نے کئے۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا ہے کہ خود احتسابی کا ڈرامہ کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا خود احتسابی صرف تب ہو گی جب قومی احتساب بیورو کے چئیرمین وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزراء کو ایک عہدہ سے ہٹا کے دوسرے عہدے پر بٹھا دینے سے خود احتسابی نہیں ہوتی، آٹا، چینی بحران کے حوالے سے لیک ہونے والی رپورٹ کو حکومت کی جانب سے منظر عام پر لانے کا ڈرامہ کرنے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔

Comments are closed.