وزیراعظم کی قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ کورونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اقوام متحدہ کو تیسری دنیا کے عوام کو بھوک اورافلاس سے بچانے کےلیے وسائل کی فراہمی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں۔اس بحران سے نمبردآزما ہونے کیلئے موثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔

 اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کوانسانی حقوق کے آفاقی منشورپر کار بند رہتے ہوئے تیسری دنیا کے عوام کوبھوک اورافلاس سے بچانے کیلئے وسائل کی فراہمی اور ریلیف کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔

Comments are closed.