اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں ملک کو اِس وقت قومی یکجہتی، اتحاد کی ضرورت ہے، عمران خان وزراء کے ذریعے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو چورکہنے اورگالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر قومی یکجہتی، اتحاد کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے،عمران خان وزراء کے ذریعے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو چورکہنے اورگالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو قومی یکجہتی قائم کرنے کیلئے تھوڑی دیرکے لئے ذہنی طور ملک کا وزیراعظم بننا ہوگا، ملک اِس وقت عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے، لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ متبادل معاشی اور ریلیف حکمتِ عملی دینا ہوگی۔
کورونا وائرس کیخلاف ملک کو اِس وقت قومی یکجہتی، اتحاد کی ضرورت ہے، حکومت کی تمام تر توجہ ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت، مزدوراورغریب طبقہ کی طرف ہونی چاہئیے، ملک میں اس وقت ایک وژن، واضح سوچ، ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.