اسلام آباد: پاکستان کیلئے اچھی خبر۔۔۔۔ بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی قرضوں اور مہنگائی میں کمی کی نوید سنا دی۔ پانچ سال میں ملکی قرضے 90 فیصد سے کم ہوکر جی ڈی پی کا 73 فیصد رہ جائیں گے۔ مہنگائی کی شرح 4.8 فیصد رہ جائے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 5 سال میں ملکی قرضے 90 فیصد سے کم ہوکر جی ڈی پی کا 73 فیصد رہ جائیں گے، مالی سال 2021 میں قرضے جی ڈی پی کے 87.8 فیصد ،2022 میں جی ڈی پی کے 83.7 فیصد، 2023 میں 80.8 فیصد، 2024 میں 77.4 فیصد جبکہ 2025 میں پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کا 73 فیصد رہ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق دوسری جانب پانچ سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی 10.5 فیصد سے کم ہوکر 4.8 فیصد رہ جائے گی۔ مالی سال 2021 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر9 فیصد، 2022 میں 8 فیصد،2023 میں 6.1 فیصد، 2024 میں 4.9 فیصد جب کہ 2025 تک مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 4.8 فیصد رہ جائے گی۔
Comments are closed.