اسپین، ہسپانوی وزیراعظم نے نیوزکانفرنس کرتےہوئے کہاہے کہ 2مئی سے شہریوں کو گھر سے باہر واک اور ایکسرسائز کی اجازت ہوگی، لاک ڈاون میں دوسری نرمی ہے اس قبل بچوں کو 26اپریل سے گھرسے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے
لاک ڈاون میں نرمی اسی صورت ہوگی اگر متاثرین کی تعداد میں کمی جاری رہی حتمی اعلان جلد کیاجائے گا
وزیراعظم نے کہاکہ مئی کے مہینے میں لاک ڈاون جاری رہے گا متاثرہ افراد میں کمی اور شرح اموات میں کمی ہوتی رہی تو لاک ڈاون ختم ہونے کے قوی امکانات بھی موجود ہیں جون کے مہینےکے حوالے سے لائحہ عمل بعد میں مرتب کیاجائے گا
ہسپانوی وزیراعظم نے کہاکہ پہلے روزانہ متاثرین میں اضافے کی شرح “35٪” تھی اور اب یہ “1.15٪” ہے لاک ڈاؤن کے اقدامات کا خاتمہ عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوکرکیاجائے گا
ہسپانوی وزیراعظم نے کہاکہ ایک ساتھ تمام نقل و حرکت بحال نہیں کریں گے سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں کی طرح ریستوران ، دکانیں دوبارہ کھولنے کے لئے مرحلہ وار اقدامات کئے جائیں گےتمام علاقائی اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر یہ دوسرا مرحلہ شروع کیاجائے گا
سانچیز نے وضاحت کی کہ سرگرمیاں مختلف مراحل میں معمول میں واپس آجائیں گی ، اور ہر خطے سے پابندی اٹھانے کے اقدامات کا انحصاروہاں کے حالات کے مطابق ہوگا ، کیونکہ وائرس مختلف علاقوں میں مختلف طرح سے اضافہ ہو رہا ہے
Comments are closed.