سری نگر: مودی سرکار کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کو بھی کشمیریوں کی نسل کشل کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،غاصب بھارتی فوج نے مزید 7 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں قاضی گنڈ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے پیر کو 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے، جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد سات ہو گئی ہے، جب کہ ایک ہفتے میں 16 کشمیریوں کو قتل کیا گیا۔
قابض بھارتی فوج کی جانب سے کورونا وباء کے نام پر لگائے گئے لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کے درندے نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کی آڑ میں مختلف علاقوں میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں 3، جمعہ کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کھار پورہ آرنی میں2 جب کہ بدھ کے روز ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے تھے۔
Comments are closed.