سری نگر: قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی بدترین کارروائیاں جاری ہے۔ ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے27 دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار، 42 رہائشی عمارتوں اور 162 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا۔
حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بربریت کی انتہاء کر دی ہے، قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے نسلہ پور میں 27 دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، بھارتی فوجی غنڈوں نے 8 سو سے زائد گھروں پر پتھرائو کیا، جس کے 42 عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا۔
حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے نسلہ پور میں شہریوں کی 162 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، بھارتی غنڈہ فورسز کشمیری نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔
Comments are closed.