اسلام آباد/ لاہور/ پشاور/ کراچی: ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے جب کہ ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے ، کوچے، بازار، چوراہے برقی قمقموں سے منورکیے گئے ہیں اور ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے، اس کے علاوہ ملک بھر کی تمام اہم سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں، مارکیٹوں اور بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیاہے۔
جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر اسلام آباد، کراچی، لاہور پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جلوس اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
عید میلادالنبی ﷺ کو مسلم امہ نہایت عقیدت و احترام سے مناتی ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس موقع پر اپنے پیارے نبی ﷺ کی سیرت مبارکہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔ حضور پرنورﷺ نے مسلمانوں کو محبت، بھائی چارے، اخوت، عفوودرگزر کا درس دیا۔
Comments are closed.