پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان 1ارب 50 کروڑ ڈالر فراہمی کے معاہدے

اسلام آباد:حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان پر ایک ارب 50 کروڑ ڈالر فراہمی کے معاہدے طے پا گئے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مالیاتی معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں  وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرخسرو بختیار بھی شریک تھے، پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر دستخط سیکریٹری اقتصادی امور نور عالم نے کیے۔

بیان کے مطابق مالیاتی معاہدے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر بینک کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان کو ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی جائے گی یہ رقم کورونا رسپانس میں زیراستعمال آئے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم اور وفاقی وزیراقتصادی امور نے تینوں عالمی بینکوں کا کورونا رسپانس کے لیے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا، وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ رعایتی بنیاد پر مالی امداد ملنا عالمی برادری کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Comments are closed.