حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سیکٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا۔جس کے بعدپی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ کے لئے پروازوں کی تا حکم ثانی اجازت دی گئی ہے
پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں ۔پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ ہونگی
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق یگر پرواوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یورپی یونین کی ائیرسیفٹی ایجنسی اور برطانوی سول ایوی ایشن نے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا تھا
Comments are closed.