ترکش ایئرلائن کی پاکستانی پھل،سبزیاں رعایتی کرائے پر یورپ پہنچانے کی پیشکش

کراچی: برادر اسلامی ملک ترکی کی جانب سے پاکستان کے لئے ایک مخلصانہ اقدام سامنے آیا ہے،  ٹرکش ایرلائن نے پی آئی اے پر پابندیوں کے دوران پاکستانی پھل، سبزیاں رعایتی کرائے پر یورپ، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ممالک تک پہنچانے کی پیشکش کردی۔

ٹرکش ایئرلائن نے پاکستان سے آم و دیگر پھل اور سبزیوں کی یورپ تک برآمدات کرایوں میں کمی اور سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی کیوں کہ ومی ایئرلائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر 6 ماہ کی پابندی کے بعد پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

استنبول میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر بلال خان پاشا نے گزشتہ ہفتے ترکش ایئرلائن کے چیئرمین سے ملاقات کی تھی جس میں  چیئرمین نے پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز اور یورپی یونین کے لیے پھل سبزیوں کی ترسیل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Comments are closed.