میڈرڈ: برسلز میں ہونے والی یورپین سربراہی کانفرنس میں یورپی یونین کے 27 ممبروں نے اتفاق کیا ہے کہ 750 بلین ڈالر کے کورونا وائرس بحالی فنڈ سے اسپین کو اگلے چھ سالوں میں 140 بلین ڈالر ملیں گے۔یوروپی یونین کے فنڈ میں 390 بلین گرانٹ اور 360 بلین کم سود والے قرضے شامل ہیں۔
اسپین کے لئے مختص کردہ رقم 2019 میں ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 11.2 فیصد کے برابر ہے۔ اسپین اٹلی کے بعد دوسرا سب سے بڑا وصول کنندہ ہے۔اسپین ک7 .72بلین گرانٹ کی شکل میں اور باقی رقم قرضوں کی شکل میں ملے گی۔
وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اس معاہدے کی تعریف یورپ اور اسپین کے لئے عظیم معاہدے کے طور پر کی ہے ان کا کہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج یورپی یونین کی تاریخ کا ایک بہت ہی روشن باب لکھا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے لیبر ریفارم اور پنشن سسٹم جیسے معاملے پر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔
برسلز میں طے پانے والے معاہدے کے ایک حصے میں ایسا منصوبہ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز کیسے خرچ ہوں گے۔ یورپی یونین کا سربراہی اجلاس دو روز پر محیط تھا، لیکن کورونا ریکوری فنڈ اور یورپی بجٹ پر موجود اختلافات کی وجہ سے اس میں ایک روز کے لیے توسیع کی گئی
کانفرنس کو ہفتے کے روز ختم ہونا تھا تاہم ہالینڈ کی قیادت میں چند یورپی ممالک نے کورونا ریکوری فنڈ کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے شدید مشکلات کے شکار ممالک اسپین اور اٹلی کے لیے امدادی سرمائے کی فراہمی کے ضوابط پر اعتراضات اٹھا رکھے تھے۔ 27 رکنی یورپی یونین کی خواہش تھی کہ کسی طرح ان اختلافات کو ختم کر کے ضوابط طے کیے جائیں اور کساد بازاری کی شکار یورپی معیشت کو سہارا دیا جائے
Comments are closed.