اسپین صوبہ کاتالونیامیں24گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے724 کیسز،3 اموات ریکارڈ کی گئیں

بارسلونا۔ کاتالونیاکے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19کے 724 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ وائرس سے تین اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں،وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12،680 ہے۔

وبائی مرض کے آغاز سے اب تک صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 91977 متاثرین سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 77 افراد کوآئی سی یو میں منتقل کیاگیایے۔اب تک مجموعی طور پر 4250 افرادکو آئی سی یو میں رکھاگیاہے۔

کوروناوائرس کے آغاز سے اب تک 40806افراد صرف صوبہ کاتالونیا میں صحتیاب ہوئے ہیں۔نرسنگ ہومز میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے مجموعی طور پر 15،610 افراد کورونا وائرس کے لئے مثبت قرار دیاگیاہے

Comments are closed.